اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی نوجوان ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائی میں فلسطینیوں کے گھروں کوبھی نقصان پہنچایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو ہلاک کیا، دونوں نوجوانوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور26 سال تھیں، فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں پر تشدد کیا کرنے کے بعد انہیں گرفتاربھی کر لیا گیا، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائی میں فلسطینیوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں