امام حسینؑ کا چہلم: کربلا میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد زائرین کی حاضری

کربلا (ڈیلی اردو) نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر کربلا میں 2 کروڑ  10 لاکھ سے زائد زائرین نے روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔

عراقی حکومت کے مطابق اس سال کثیر تعداد میں زائرین نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ اسلام کے چہلم کے موقع پر  روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔

کورونا پابندیوں کے دو سال بعد عراق کے شہر کربلا آنے والوں میں 50 لاکھ غیر ملکی عزادار بھی شامل ہیں۔

چہلم امام حسینؑ کے موقع  پر 30 لاکھ سے زائد کی ریکارڈ تعداد میں ایرانی عزاداروں کی بھی شرکت دیکھی گئی ہے۔

اربعین کیا ہے؟

اربعین عربی گنتی میں 40 کو کہتے ہیں اور اصطلاحاً کسی شخص کی موت کے 39 دن بعد اس کی یاد میں منائے جانے والے دن کو کہا جاتا ہے۔

عراق میں اربعین کا تہوار سنہ 61 ہجری میں دس محرم کو پیش آنے والے کربلا کے واقعے کے 40 دن کی تکمیل پر 20 صفر کو منایا جاتا ہے۔

آج، کربلا کے واقعے کے 1400 سال بعد بھی نواسۂ رسول کی قربانی کی یاد میں دنیا کے کونے کونے سے کروڑوں افراد کربلا پہنچتے ہیں

اربعین واک کا آغاز کب ہوا اس بارے میں مصدقہ طور پر تو کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم نجف کے حوزة علمیة سے تعلق رکھنے والے عالم سید رضا کے مطابق ‘تاریخی روایات کے مطابق جابر بن عبد اللہ الانصاری وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے امام حسین کی قبر کی زیارت کی۔’

آج، کربلا کے واقعے کے 1400 سال بعد بھی نواسۂ رسول کی قربانی کی یاد میں دنیا کے کونے کونے سے کروڑوں افراد کربلا پہنچتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں