شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا

ٹوکیو (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا، میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے 10 روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ کیا، بیلسٹک میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے دوران جاپان کے شمالی علاقے میں سائرن بجائے گئے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے کے اعلانات کئے گئے، جاپان کے کچھ شمالی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔

شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد سے فائر کیا جانے والا یہ پہلا میزائل ہے جو جاپان کی فضائی حدود کراس کر کے سمندر میں گرا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی اور میزائل تجربے پر سخت رد عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں