صنعا (ڈیلی اردو/این این آئی) گزشتہ شام ایک یمنی فوجی عہدیدار نے تصدیق کی کہ حوثی گروپ نے یمن کے جنوب مغربی صوبہ تعز میں فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
تعز محور کیترجمان عبدالباسط بحر نے بتایا کہ حوثی گروپ نے دراندازی کی کوشش کے دوران توپ خانے، درمیانے اور بھارتی ہتھیارو ں اور مارٹر گولوں سے تعز شہر کیشمال، مغرب اور مشرق میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی دستوں نے حوثیوں کو پسپا کردیا اور انہیں بڑا نقصان پہنچایا ۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے اتوار کو ختم ہونے والے جنگ بندی معاہدہ میں توسیع نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے فریقین سے پرامن رہنے اور کشیدگی بڑھانے والے کسی بھی اقدام سے باز رہنے کی اپیل کی تھی۔