ماسکو (ڈیلی اردو) یوکرین کی جانب سے نیٹو میں شمولیت میں تیزی لانے پر روس نے عالمی برادری کو خبردار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری جنگ عظیم کی وجہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کیف کو بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اس قسم کا اقدام یقینی طور پر معاملات کو جنگ عظیم سوئم کی طرف لے جائے گا۔
الیگزینڈر وینیڈکٹوف کا کہنا تھا کہ شاید وہ لوگ بھی یہی چاہتے ہیں، مغرب نے یوکرین کی مدد کرکے ثابت کیا کہ وہ اس تنازع میں براہ راست فریق بن گیا ہے۔