نیو یارک (ڈیلی اردو) یوکرین جنگ نے 40 لاکھ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسف نےغربت سے متعلق 22 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔
یونیسف نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین جنگ نے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں 40 لاکھ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔
یونیسف کے مطابق یوکرین میں جنگ کے سبب پیدا ہونے والے معاشی بحران کا زیادہ بوجھ بچے اٹھا رہے ہیں۔تنازعے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث 2021 کے مقابلے میں ایسے بچوں کی تعداد میں رواں سال 19 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 لاکھ بچے ایسے گھروں میں رہ رہے ہیں جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔یوکرین میں نصف ملین اضافی بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رومانیہ میں بھی مزید ایک لاکھ 10ہزار بچے غربت میں مبتلا ہیں۔