بھارت: اتر پردیش میں چلتی ٹرین میں نماز پڑھنے پر 4 مسافروں کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین کے اندر نماز ادا کرنے والے 4 مسلمانوں کے خلاف مقمہ درج کر دیا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق اترپردیش کے رکن اسمبلی دیپ لعل نے ستیاگڑھ ایکسپریس کی ویڈیو شیئر کی جس میں چار افراد ٹرین کے اندر نماز پڑھ رہے ہیں جس پر متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نماز پڑھنے کی وجہ سے ٹرین کے اندر آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا اور دوسرے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر کارروائی ہونا چاہیئے۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو 20 اکتوبر کو اس وقت بنائی گئی جب ٹرین کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی ایما پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور نمازیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں