کراچی میں مسجد کے باہر فائرنگ، مسیحی نوجوان ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے قائد آباد میں فائرنگ سے مسیحی نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قائد آباد میں اسپتال چورنگی کے قریب جامع مسجد گلزار کے باہر فائرنگ سے سنی مسیح نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول مسجد کا سوئپر تھا جو کہ مسجد کے باہر بنے واش روم سنبھالتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور مقتول پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتول کے ایک ساتھی سوئپر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جس سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں