اسرائیل کا دمشق پر فضائی حملہ

دمشق (ڈیلی اردو) شام کا دارالحکومت دمشق دھماکوں سے گونج اٹھا۔ میڈیا کے مطابق دھماکے ممکنہ اسرائیلی حملہ کے نتیجے میں سنائی دیے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کی بھی اطلاع ہے۔

عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے ایران نواز ملیشیا کو نشانہ بنایا ہے۔ 

دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ تین روز کے دوران دمشق پر اسرائیلی جنگی جہازوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

سیریئن آبزرویٹری نے کہا کہ پیر کی دوپہر اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے مضافاتی علاقے دیماس پرحملے کیے تھے۔ 

ادھر عرب میڈیا نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں معلومات نہیں دی گئیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں