بیت المقدس (ڈیلی اردو) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6 فلسطینی نوجوانوں کو ہلاک اور 21 کو زخمی کردیا۔
Photos of the 6 Palestinians who were killed by Israeli occupation forces during raids in occupied West Bank. pic.twitter.com/5bDP1617vO
— PALESTINE SUNBIRD ???????? (@SBPal_Eng) October 25, 2022
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےکے علاقے نابلس میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
The city of Nablus mourns its five Palestinians who were killed by the lsraeli occupation forces during a military raid last night. pic.twitter.com/a6rJs34aH0
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) October 25, 2022
اسی دوران اسرائیلی فوج نے ایک مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے 6 فلسطینی نوجوان ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 14 سے 34 سال کے درمیان ہے اور یہ سب نہتے تھے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج نے گولی لگے نوجوانوں کو مرنے کے لیے سڑک پر چھوڑ دیا۔ اگر بروقت لایا جاتا تو نوجوانوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ نے بتایا کہ فوجی کارروائی میں فلسطینی جنگجوؤں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کے سربراہ ودیع الحوح اور ان کے ساتھیوں کو ہلاک کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ پولیس اور انٹیلیجنس اہلکاروں کی مدد سے ’عرین الاسود‘ کے اسلحہ چلانے کی تربیت گاہ کو نشانہ بنایا جہاں سے تربیت یافتہ جنگجوؤں نے اسرائیلی سرزمین پر حملوں میں متعدد یہودی آبادکاروں کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی اس کھلی جارحیت پر بڑی تعداد میں سیکڑوں فلسطینی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ فلسطین پر 1967 سے اسرائیل جبری طور پر قابض ہے اور آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے طاغوتی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ رواں برس فوجی کارروائیوں میں 100 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔