امریکا نے 10 سے زائد ہائپر سونک گلائیڈ میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوج نے 10 سے زائد ہائپر سونک ہتھیاروں کی نئی کلاس کا تجربہ کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق سینڈیا نیشنل لیبارٹریز نے ورجینیا میں ناسا کی مدد سے کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جبکہ ہائپر سونک ہتھیاروں کے مواصلات اور جدید مواد کا بھی جائزہ لیا ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق ہائپرسونک گلائیڈ میزائل کو آواز کی رفتار سے پانچ گنا سے زیادہ تقریباً 3 ہزار 853 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہدف تک پہنچنے کے لئے راکٹ سے لانچ کیا جاتا ہے۔

امریکا اور اس کے عالمی حریفوں نے ہائپرسونک ہتھیار بنانے کی رفتار تیز کر دی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں