بھارت: شیوسینا کا انتہا پسند رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک

امرتسر (ڈیلی اردو) بھارت کی ہندو انتہاپسند جماعت شیو سینا کا مرکزی رہنما قاتلانہ حملے میں مارا گیا۔

سدھیر سوری کو امرتسر پنجاب میں ایک مندر کے باہر احتجاجی دھرنے کے دوران گولی ماری گئی، حملہ آور مظاہرین کے درمیان ہی موجود تھا جسے پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

ہندو انتہاپسند جماعت شیو سینا کی جانب سے مندر کے باہر کچرے کے ڈھیر سے ٹوٹے ہوئے بتوں کے ٹکڑے ملنے پر مندر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا۔

سدھیر سوری بھارت میں بسنے والی اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے بدنام تھا اور جولائی میں اسے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں