15

مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی، آسٹریلوی سینیٹر فریسرایننگ کو انڈہ پڑ گیا

کرائسٹ چرچ (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ کے شہیر کرائسٹ چرچ مساجد میں ڈھائے جانیوالے ظلم کیخلاف جہاں پوری دنیا سراپا احتجاج اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے، وہیں مسلم مخالف سوچ رکھنے والے کم عقل افراد اس حملے کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں جن میں عام سے لیکر خاص شخصیات بھی شامل ہیں۔

ان افراد میں آسٹریلوی سینیٹر فریسرایننگ بھی شامل ہیں جن کو اس عمل کی سزا کے طور پر نوجوان نے انڈہ دے مارا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلو سینٹر فریسرا یننگ نے سوشل میڈیا پر شہید نمازیوں کیلئے منفی باتیں پوسٹ کی تھیں جس پر مقامی لوگوں میں ان کیخلاف نفرت پائی جاتی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں