چینی صدر نے اپنی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا

بیجنگ (ڈیلی اردو) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا چینی فوج لڑنے اور جنگ جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

شی جن پنگ کا کہنا کہ چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چینی فوج لڑنے اور جنگ جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے، کسی بھی قسم کی جنگی مشق کو حقیقی صورتحال کے تناظر میں جاری رکھا جائے۔

انھوں نے کہا کہ فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔

خیال رہے 69 سالہ ژی کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے جنرل سیکرٹری اور سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے سربراہ کے طور پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں