غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کار سوار 19 سالہ فلسطینی لڑکی ہلاک ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ تین اطراف سے کار پر کی گئی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکی ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
15-year-old Palestinian girl, Fulla Rasmi Abdelazeez Masalmeh, shot and killed by Israeli army near Ramallah https://t.co/XZN6c3u1iE pic.twitter.com/qR3052HGFo
— Al Jazeera English (@AJEnglish) November 15, 2022
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت 19 سالہ ثنا التال کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے 28 سالہ نوجوان انس کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ یہ نوجوان کار چلا رہا تھا۔
The Palestinian girl, Fulla Rasmi (16), was shot dead by the lsraeli occupation forces whilst raiding Betunia city, pre dawn today.
Fulla was killed a day before her birthday. pic.twitter.com/ji9TIreLPG
— Muhammad Smiry ???????? (@MuhammadSmiry) November 14, 2022
واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج نے صرف مغربی کنارے میں 197 فلسطینیوں کو ہلاک کیا جس میں 43 بچے بھی شامل ہیں۔