برازیل: اسکولوں میں فائرنگ سے دو اساتذہ، ایک طالبعلم ہلاک

برازیلیا (ڈیلی اردو) برازیل کے دو اسکولز میں فائرنگ سے 2 ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بُلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔

سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی، جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں