عراق کے مقدس شہر کربلا میں خودکش حملہ ناکام، دو بمبار ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے مقدس شہر کربلا میں سیکیورٹی فورسز نے کربلا پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

عراقی فوج کے ترجمان یحییٰ رسول کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کربلا میں دو خودکش بمباروں کو ہلاک کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم نے دھماکا خیز مواد والی بیلٹ پہن رکھی تھی جسے مار دیا گیا جبکہ دوسرا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو رہا تھا لیکن فائرنگ سے مارا گیا۔

کربلا عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب مغرب میں واقع ہے، یہاں لاکھوں زائرین نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور حضرت امام عباسؑ کے روضوں پر حاضری کے لیے آتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں