جنین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے کے فلسطینی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ محمد ثمر حوشیہ اور 17 سالہ فواد محمود احمد عابد کے نام سے ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد کی بد ترین سطح دیکھی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس مغربی کنارے میں 150 فلسطینی ہلاک کیے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں