مغربی کنارے کے علاقے میں تین فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے قلندیا میں ایک فلسطینی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

https://twitter.com/Timesofgaza/status/1613843237411635200?t=K1t4qvtkuUuUrMgAVsUBOw&s=19

فلسطینی حکام کے مطابق جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے 2 فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

https://twitter.com/Timesofgaza/status/1613863055309565953?t=wliX2zEos_QKgbFRKCjzvQ&s=19

فلسطینی حکام کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 2 ہفتوں ہی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی مارے گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں