لندن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) برطانیہ یوکرین کی مدد کیلئے جنگی ٹینک اور اضافی بھاری اسلحہ بھیجے گا۔
#BREAKING British PM says will send tanks to Ukraine pic.twitter.com/Ux9VSs3SdD
— AFP News Agency (@AFP) January 14, 2023
یہ بات برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کیلئے عالمی عسکری اور سفارتی حمایت پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم رشی سوناک نے یوکرین کو ’چیلنجر 2 ٹینک‘ اور بھاری اسلحہ و توپیں فراہم کرنے کے متعلق بات کی۔
وزیراعظم نے یوکرینی صدر سے کہا کہ وہ اور پوری برطانوی حکومت یوکرین کی ہر ممکن مدد کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ یہ جنگ جیتی جائے اور دیرپا امن قائم کیا جائے۔