کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کے شہر دنیپرو پر روسی میزائل حملوں میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیپرو میں روسی حملوں میں 2 درجن سے زائد افراد لاپتہ اور 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
20 killed. 40 missing. 73 wounded. Tragic statistics updated from #Russia attack on #Dnipro. Behind the numbers are people’s lives. The pain is felt through all #Ukraine pic.twitter.com/ESSYfjg1Gv
— Lesia Vasylenko (@lesiavasylenko) January 15, 2023
ریجنل گورنر کا کہنا ہے کہ دنیپرو اور کیف سمیت یوکرین کےمختلف حصّوں میں گزشتہ روز روسی میزائل حملے کیے گئے تھے۔
روس نے جنگی قیدیوں کا تبادلہ منسوخ کر دیا: یوکرین
یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے آخری وقت پر شیڈول جنگی قیدیوں کا تبادلہ منسوخ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق روس کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کا نیا مرحلہ گزشتہ روز ہونا تھا۔
برطانیہ 14 ٹینک یوکرین بھیجے گا
رپورٹس میں برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ برطانیہ 14 ٹینک اور دیگر جنگی سامان یوکرین بھیجے گا۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یوکرینی فوج کو ان ٹینکوں اور بندوقوں کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی۔
برطانیہ میں قائم روسی سفارت خانے نے برطانیہ کے اس اقدام پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ یوکرین کو جنگی ٹینک بھیجنےکا فیصلہ تصادم کو مزید بڑھاوا دے گا۔