کیف (ڈیلی اردو) یوکرین نے گزشتہ رات روسی حملوں کے دوران 24 ڈرون مار گرائے۔
#BREAKING Ukraine says downed 24 Iran-made drones overnight pic.twitter.com/AxQZ3YSOtq
— AFP News Agency (@AFP) January 26, 2023
یوکرین کے فوجی حکام کے مطابق روسی فوج نے گزشتہ رات یوکرین کے دارالحکومت کیف اور ملک کے وسطی علاقوں پر حملے کیے۔ حملوں کے دوران یوکرین کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے روس کے 24 ڈرون مار گرائے۔
کیف کی علاقائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 24 میں سے 15 روسی ڈرونز کو دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں گرایا گیا۔ یوکرینی فوج کا نشانہ بننے والے ڈرونز گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یوکرینی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے مزید فضائی اور میزائل حملوں کا خدشہ ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔