20

سانحہ کرائسٹ چرچ: دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کا ہتھیار آن لائن خریدے کا انکشاف

کرائسٹ چرچ (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے پانچ میں سے چار ہتھیار آن لائن خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ برینٹن ٹیرینٹ نے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدے۔اسلحہ ڈیلر نے دہشت گرد کے پانچویں ہتھیار سیمی آٹو میٹک رائفل کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

ڈیلر کے مطابق آن لائن خریداری کے وقت برینٹن ٹیرینٹ کے پاس اے کلاس اسلحہ لائسنس تھا اور اسے اسلحہ بیچ کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں