13

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں،7 سال قید کی سزا ہونے کا امکان

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداح بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم ان کے مداحوں کے لئے ایک بری خبر یہ سامنے آرہی ہے کہ بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس بند کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بے نامی جائیداد کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آیا تو نہ صرف بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا بلکہ انہیں 7 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے کنگ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس خارج کرنے کے فیصلے کو بے نامی ایپلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے بولی وڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے اداکار کے علی باغ والے بنگلے کو 2016 میں بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بے نامی جائیداد کے قانون کے تحت ضبط کیا تھا جس کے بعد ایک ماتحت ادارے نے انکم ٹیکس کے کیس کو خارج کردیا تھا۔

ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق اگر علی باغ کا بنگلہ بے نامی جائیداد ثابت ہوگیا تو نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ بہت سے دیگر لوگ بھی مشکلات کے بھنور میں پھنس سکتے ہیں۔

بے نامی جائیداد کے اس کیس میں کنگ خان کے ساتھ ساتھ کئی پرموٹرز بھی نامزد ہیں اور اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو انہیں نہ صرف املاک کی مارکیٹ ویلیو کا 25 فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا بلکہ 7 سال قید کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں