15

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی انتہا، ڈھائی ماہ میں 700 افراد گرفتار

سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈھائی ماہ کے دوران 700 سے زائد کشمیری شہریوں، مذہبی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے 77 دنوں کے دوران کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

حریت رہنما یاسین ملک سمیت 21 کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ بھی لاگو کیا گیا ہے۔

قابض انتظامیہ نے گرفتار کشمیریوں کو وادی کشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا ہے۔

حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں