12

‏دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (ڈیلی اردو) مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔ اُن کا کہنا ہے کہ تاریخ کا تعین جماعت اسلامی کرے گی۔

اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کا اجلاس ہوا، جس میں ملین مارچ پراتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی مزاحمت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہی اجلاس کے بعد دیگر قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا متفقہ موقف ہے کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کےلئے قومی سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں