تھائی لینڈ: ایشیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں ’کوبرا گولڈ‘ کا آغاز

بنکاک (ڈیلی اردو) ایشیا کی سب سے بڑی فوجی مشقیں، ’کوبرا گولڈ‘ تھائی لینڈ میں شروع ہوگئیں، ان فوجی مشقوں میں 30ممالک کے7 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔ تھائی لینڈ امریکا سمیت دیگر درجنوں ممالک کے 7ہزار سے زیادہ فوجیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے انڈو پیسیفک فرنٹ کے کمانڈر جنرل جان اکیلینو نے بتایا کہ کوویڈ19کی وبا کی وجہ سے اس مشق کو معطل کرنے کے بعد، اس سال کی مشقیں تقریبا 6000 امریکی فوجیوں اور دوسرے ممالک کے ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی موجودگی میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

مشقوں کے تمام مراحل میں جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک موجود ہیں تاہم انسانی ہمدردی کی مشقوں میں چین، ہندوستان اور آسٹریلیا بھی شریک ہیں، اس سال کی مشقوں میں پہلی بار خلائی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد فوجی کارروائیوں پر شمسی طوفان کے اثرات کو سمجھنا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں