کالعدم ٹی ٹی پی کو واپس آباد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 ہزار جنگجوؤں سمیت 40 ہزار افراد کو واپس آباد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، آج بھی حل یہی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کریں اور اگر مذاکرات نہیں کر سکتے تو پھر بندوق ہی اٹھانی پڑے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ طالبان نے برسر اقتدار آنے کے بعد کہہ دیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کو واپس لو۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس دو ہی راستے تھے یا تو انہیں پکڑ کر مار دیتے یا معاشرتی دھارے میں واپس لاتے، اس کے سوا کوئی تیسری چوائس نہیں تھی۔

دہشتگردی کی لہر کے تناظر میں عمران خان نے کہا کہ اب انہیں واپس لے کر آچکے ہیں اور سماجی بحالی بھی نہیں کی ہے تو یہ مسائل تو آنے ہی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں