میانمار کی فوج کے حملے میں راہبوں سمیت 28 سے زائد افراد ہلاک

ینگون (ڈیلی اردو) میانمار کی فوج نے خانقاہ پر حملہ کرکے راہبوں سمیت 28 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوج نے ہفتے کے روز میانمار کے نان نین گاؤں پر گولہ باری کی تھی۔

مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج نے خانقاہ میں چھپے افراد کو خانقاہ کے سامنے کھڑا کر دیا اور راہبوں سمیت ان سب کو بے دردی سے گولی مار دی۔

آس پاس کی کچھ عمارتوں اور مکانات کو بھی جلا دیا گیا۔ کچھ افراد کی لاشیں قریبی گاؤں سے بھی ملی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں