صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی گروپ نے کہا کہ وہ 15 سعودی، تین سوڈانی شہریوں اور دیگر قیدیوں کو اپنے 700 قیدیوں کے بدلے رہا کرے گا۔
یہ بیان یمن تنازع اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے اقوام متحدہ کے زیر حمایت سوئٹزر لینڈ میں جاری مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔
گروپ کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ “جنیوا میں جاری مذاکرات انسانی ہمدردی پر مبنی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
جس کے تحت 700 حوثی قیدی، جن میں خواتین اور عام شہری بھی شامل ہیں، کے بدلے میں 15 سعودی جنگی قیدی 3 سوڈانی اور دیگر رہا کیے جائیں گے۔