شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں اسرائیلی حملے میں ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کورپس (IRGC) نے فوجی مشیر اور افسر میلاد حیدری کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حالیہ حملہ شام میں اسرائیل کی جانب سے رواں ماہ کا چھٹا فضائی حملہ اور دمشق کے قریب دو دنوں میں دوسرا حملہ ہے۔

حملے سے متعلق اسرائیل کی طرف سے بدستور خاموشی ہے اور فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں