طالبان کا داعش خراسان کے اہم آپریٹر عین الدین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) طالبان حکومت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس جی ڈی آئی کے اسپیشل فورسز یونٹ نے ایک کارروائی میں داعش خراسان کے ایک اہم آپریٹر عین الدین کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر حملوں کے علاوہ عین الدین طالبان کے صوبہ بلخ کے گورنر اور صوبہ بلخ میں شیعہ ثقافتی مرکز پر حملے میں ملوث تھا۔اس نے داعش خراسان گروپ کی نگرانی میں بھی فعال کردار ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبوں میں جی ڈی آئی نے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی جاری کیں جن میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ عین الدین بلخ کے گورنر اور مزار شریف میں تبیان ثقافتی مرکز کے خلاف حملوں میں معاونت کر رہا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی بیان دیا کہ صوبہ بامیان کے ضلع سیغان میں داعش خراسان پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے ۔انہوں نے آر ٹی اے کو بتایا کہ افغانستان میں داعش خراسان سے متعلقہ سیکیورٹی خطرات 2 فیصد سے بھی کم ہو گئے ہیں۔

افغان ریاستی وزارت برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان شفیع اللہ رحیم نے کہا کہ 29 مارچ سے اب تک 12 صوبوں میں سیلاب سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

رحیمی نے کہا کہ 261 گھر تباہ ہوئے یا انہیں نقصان پہنچا ، 155 مویشی ہلاک اور 1700 ایکڑ سے زیادہ کھیت تباہ ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں