افغانستان میں طالبان اور داعش کے جنگجوؤں میں جھڑپیں، 13 داعشی ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغان مقامی میڈیا نے گزشتہ رات ہرات شہر میں دو الگ الگ مقامات پر طالبان فورسز اور داعش خراسان کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی۔

طالبان کے متعدد سوشل میڈیا کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ کل رات ہرات کے ضلع 9 میں داعش خراسان کے 13 ارکان طالبان فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے۔

تاہم طالبان حکام نے ابھی تک ان جھڑپوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں