برکینافاسو میں شدت پسندوں کے حملوں میں 44 شہری ہلاک

واگادوگو (ڈیلی اردو) افریقی ملک برکینا فاسو میں رات گئے شدت پسندوں کے حملے میں 44 شہری ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق برکینافاسو میں نائیجریا کی سرحد کے قریب دو دیہات پر جنگجوئوں کے حملوں میں 44 شہری ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

برکینا فاسو کے نئے فوجی سربراہ نے جنگجوئوں کے خلاف بڑی کارروائی کاعزم ظاہر کیا ہے تاکہ انہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیاجاسکے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں