بنگلا دیش: خاتون کو کوڑے مارنے کے الزام میں امام سمیت 4 افراد گرفتار

ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلادیش میں خاتون کو کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کے الزام میں امام سمیت 4 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو پیش امام کے فتوے کے بعد 82 کوڑے اور 80 پتھر مارے گئے، تاہم خاتون کی جان بچ گئی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 30 سالہ عورت کو ناجائز تعلقات کے الزام میں کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کے الزام میں پیش امام اور دیگر 3 افراد کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں خواتین اور بچوں کے خلاف ظلم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بنگلادیش میں قانون نافذ ہے اور شریعت کے قوانین کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں