امریکی فورسز کی شام میں کارروائی، داعش رہنما حذیفہ الیمنی دو ساتھیوں سمیت گرفتار

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فورسز نے شام میں کارروائی کے دوران داعش کے اہم کارکن حذیفہ الیمنی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاپا مار کارروائی کے دوران حذیفہ الیمنی کو دو ساتھیوں کے ساتھ حراست میں لیا۔

سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ داعش ارکان کی گرفتاری سے تنظیم کی منصوبہ بندی اور آپریشن کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

امریکی کارروائی میں کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکا نے شام میں داعش کے سینئر رہنما خالد احمد الجبوری کو بھی ہلاک کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں