شام میں امریکی فورسز کی کارروائی، داعش کا سینئر رہنما ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فورسز کی جانب سے شمالی شام میں کارروائی کے دوران داعش کے سنیئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ہیلی کاپٹر حملے میں داعش رہنما کی ممکنہ موت ہو گئی ہے، داعش رہنما مشرق وسطیٰ اور یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی کارروائی میں دیگر دو مسلح افراد بھی مارے گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ حملے میں امریکی فوجی اور عام شہری زخمی نہیں ہوئے، نہ ہی ہیلی کاپٹروں کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں