روس کا یوکرین کے مزید چار علاقوں پر قبضے کا دعویٰ

ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے مشرقی یوکرین کے شہر باخموت کے علاقوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ماسکو سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے باخموت شہر کے چار علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ باخموت شہر کے مغربی، شمالی اور جنوب مغربی بلاک پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔

ادھر ماسکو سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی فوج کئی ماہ سے باخموت شہر پر قبضے کی کوششیں کر رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں