ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں وطن سے غداری پر عمر قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے وطن سے غداری کے نئے قانون پر دستخط کر دیئے۔ جس کے مطابق وطن سے غداری کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔
ولادمیر پیوٹن نے ضابطہ فوجداری کے قانون پر دستخط کیے جس میں غداری، دہشتگردی اور بین الاقوامی تنظیموں کی مدد کرنا جن سے روس کا تعلق نہیں۔ ایسی تمام سزاﺅں کو مزید سخت کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ استغاثہ دہشتگردی کے مقدمات کے وقت 20 سال تک کی سزا کی درخواست بھی کر سکتی ہے اور دہشتگردی کے لیے افراد قوت میں اضافے کی کوشش کے جرم میں بھی سزا کو بڑھا دیا گیا ہے جو اب 7 سال کی قید ہو گی۔
نافذ کردہ قانون کے مطابق عالمی تنظیموں کے کام میں تعاون یا اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے پر بھی 5 سال تک قید ہو گی۔