ایران میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس چیف بیوی سمیت ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں شورش زدہ صوبے سیستان بلوچستان میں ایرانی پولیس چیف کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر بیوی سمیت ہلاک کر دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں حملہ آوروں نے میجر علی رضا شاہراکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اس کی بیوی، جو اس کے ساتھ کار میں تھی، فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی تھی جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں، سیستان، بلوچستان بھی حکومت مخالف مظاہروں کا ایک اہم مرکز رہا ہے جو گزشتہ ستمبر میں ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں