ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دو روزہ سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے

دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 2 روزہ سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دمشق کے ایئر پورٹ پہنچنے پر شام کے وزیر اقتصادیات سمر الخلیل نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کا 2011 کے بعد شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں