پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایس پی صدر کے مطابق کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ارباب ٹاپو کے قریب ہوا ہے، فائرنگ سے چار کسٹم اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم اب تک کوئی گرفتار عمل میں نہ آ سکی۔