ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں عدالتی حکم کی پاسداری میں مبینہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے جُرم میں بحرین سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ نوجوانوں کے سر قلم کر دیے گئے۔
???? أبقاكم الله في خير ????
برنامج تعزية ( الشابيـن صادق مجيد ثامر و جعفر محمد سلطان )
مجلس التعزية:
الساعة 8:00 ليلاًأوقات تقديم التعزية:
صباحاً : 9:00 – 11:00 ص
عصراً : 4:00 – 6:00 م
مساءً : 7:30 – 9:00 مرحم الله من قرأ لروحهما و أرواح المؤمنين والمؤمنات الفاتحة pic.twitter.com/1D1J00NAtk
— شيعة البحرين (@shieatalbah) May 29, 2023
سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جن دو نوجوانوں کے سر قلم کیے گئے ان میں جعفر محمد سلطان اور صادق مجید شامل ہیں جو ایک دہشت گرد تنظیم کے خطرناک کارندے تھے اور مملکت کے خلاف سازش میں ملوث تھے۔
????بيان لـ (وزارة الداخلية السعودية):
-تنفيذ حكم القتل تعزيراً بجانيين بالمنطقة الشرقية▪️(جعفر محمد علي محمد جمعة سلطان) و (صادق مجيد عبد الرحيم إبراهيم ثامر) – بحرينيي الجنسية –
إنضمّا إلى خلية إرهابية يتزعمها مطلوب أمني لدى البحرين تابعة لكيان إرهابي تلقت التدريب في معسكرات… pic.twitter.com/38jW3tvXyq— Raad Hashim (@raad_arabi) May 29, 2023
دونوں نوجوانوں کو 8 مئی 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا اور خصوصی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا جہاں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جنوری 2022 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
بعد ازاں مملکت کی عدالت عظمیٰ نے بھی اس فیصلے کی توثیق کی تھی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نوجوانوں کی دہشت گرد جماعت نے سعودی عرب اور بحرین کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی، خطرناک ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی سمیت دونوں ممالک میں حملوں کے لیے تربیت حاصل کی تھی۔
رواں برس کے صرف 5 ماہ سعودی عرب میں سزائے موت کی تعداد گزشتہ دو برسوں سے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوچکی ہے۔ مارچ میں ایک ہی دن 81 مجرموں کے سرقلم کیے گئے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔
نظام آل سعود أقدم اليوم على ارتكاب جريمة جديدة تضاف إلى سجله الحافل بالقتل، حيث أعدم شابين #بحرينيين معتقلين منذ عام ٢٠١٥، هما:
– جعفر محمد سلطان
– صادق مجيد ثامر
الشابين اعتقلا ظلما وعدوانا، ولفقت لهما اتهامات باطلة. pic.twitter.com/4GnZLo775X— Khalil Nasrallah (@khalilnasrallah) May 29, 2023