18

حکومت نے مریم نواز کو نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو سابق وزیر اعظم سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گِل کا کہنا تھا مریم نواز کے خط پر انہیں اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو سابق وزیر اعظم سے جیل میں ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے ٹویٹر پر والد سے ملاقات کی اجازت ملنے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی پنجاب حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں