پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک اور امام مسجد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان ہلاک ہوئے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کی دعویداری 2 ملزمان پرکی گئی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کر دیا گیا تھا۔
#Pakistan: A Barelvi religious cleric has been shot dead inside a mosque by unknown individuals in the Badaber area of Peshawar. Third such assassination in a week in Peshawar. The previous two were carried out by ISKP. https://t.co/Mnj3ZdQWpo
— ???? (@cozyduke_apt29) June 5, 2023
پولیس کے مطابق پشاور میں دو ہفتوں کے اندر چار علامہ کرام اورپیش امام مارے جا چکے ہیں ۔