موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے مشرقی لوئر شبیل کے علاقے جنالے کے نواحی گاؤں میں بارودی مواد پھٹنے سے 27 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
27 killed 53 others injured in ordance blast on Friday morning near the district of #Qoryoley in Southern #Somalia, state media reports pic.twitter.com/sdnc70cVLS
— Luqman Daqni (@Luqmandaqni) June 9, 2023
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرانے بم کی باقیات پھٹنے سے ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تعداد 10سے 15 سال کے بچوں کی ہے، دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں بچے کھیلنے میں مصروف تھے، دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر 22 افراد کو ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تاحال تشویش ناک ہے۔
UNICEF is deeply shocked and horrified by reports that at least 22 children were among 27 people killed in an explosion in the Lower Shabelle region of Somalia.
Full statement from @SaeedWafaa: https://t.co/xEqralQ5tq
— UNICEF (@UNICEF) June 10, 2023
خیال رہے کہ صومالیہ میں اکثر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری زیادہ تر الشباب نامی تنظیم لیتی ہے، الشباب اسلامی عسکریت پسندوں کا ایسا گروہ ہے جو القاعدہ کا اتحادی ہے اور صومالیہ میں 10 سال سے جنگی کارروائیوں میں مصروف ہے۔