خیبر میں حوالداری چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

باڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے سور کمر میں سیکیورٹی فورسز کی حوالداری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا ہے۔

حملے کے دوران حوالداری پوسٹ پر دو راکٹ لانچر فائر کئے گئے۔ حملے میں ایک سیکیورٹی فورسز کا اہلکار نوید ہلاک ہو گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ باقی دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نےحملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں