ہنوئی (ڈیلی اردو) ویتنام میں 2 پولیس اسٹیشنز پر حملوں میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنامی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ یہ واقعہ اتوار کی صبح ویتنام کے علاقے سینٹرل ہائی لینڈز میں پیش آیا جہاں قائم 2 پولیس اسٹیشنز پر حملہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار سمیت عام شہری بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تاہم انتظامیہ نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو منظر عام پر لانے سے گریز کیا ہے۔
ویتنامی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشنز پر حملوں میں ملوث 6 حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔
حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔