سویڈن: سٹاک ہوم میں فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا ہلاک، 3 افراد زخمی

سٹاک ہوم (ڈیلی اردو) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں دن دیہاڑے فائرنگ کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکا ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اس کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا ہے، واقعے کے ایک گھنٹے بعد سویڈن کے دارالحکومت کے جنوب میں مشتبہ حملہ آوروں کا مختصر تعاقب کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

https://twitter.com/KJ00355197/status/1667995460785647616?t=9jngivXMn2XCifxc52_9gw&s=19

پولیس کا کہناہے کہ شہر کے جنوب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور دو افراد زخمی حالت میں پائے گئے ہیں، قریب ہی دو اور افراد بھی تھے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

https://twitter.com/DAVID_STOIC1/status/1668204667019354116?t=UY4aJcNPTLv1pFJher_F0g&s=19

قبل ازیں جمعے کو بھی سٹاک ہوم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے،حالیہ برسوں میں سویڈن میں فائرنگ کے حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے تھے، ان حملوں کی وجہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر بتائے جاتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں