کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ(نمائندہ ڈیلی اردو) کوئٹہ پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 کلو گرام وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کی کوئٹہ کے نواحی علاقے عیسیٰ نگری کے راستے میں بم موجود ہیں جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کر لیا بی ڈی ٹیم نے راستے میں نصیب ہوئے بم کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تین کلو وزنی ریمورٹ کنڑول آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنا دیا، بم میں کیل اور آہنی اشیاء کو شامل کیا گیا تھا۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں